خرچہ کوئی نہیں، اور سفر آسان، دبئی میں سنگل الیکٹرک اسکوٹر مقبول

0

دبئی: خرچہ کوئی نہیں، اور  سفر آسان دبئی میں سنگل الیکٹرک اسکوٹر مقبول، حکام نے استعمال کے فروغ دینے کے لئے تیاری شروع کردی ہے، دبئی حکام نے الیکٹرک اسکوٹر خدمت کو مکمل طور پر نافذ کرنے اور شہریوں کو ذاتی الیکٹرک اسکوٹر خریدنے کی اجازت دینے سے متعلق غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گزشتہ برس دبئی میں الیکٹرک اسکوٹر سروس کا تجرباتی آغاز کیا تھا، تجرباتی مرحلے میں دبئی کے پانچ اضلاع محمد بن راشد بولیورڈ، جمیرا لیکس، دبئی انٹرنیٹ سٹی، سیکنڈ دسمبر اسٹریٹ، الرقہ اور المراققہ میں الیکٹرک اسکوٹر کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی، حکام کی جانب سے اس سروس کو کریم، لائم، ٹائر، ارنب اور سکرٹ کمپنی کے اشتراک سے لانچ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے اب دبئی پولیس اور روڈس اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی، جس میں الیکٹرک اسکوٹرز کے جاری ٹرائل آپریشن کے نتائج کا جائزہ لیا۔ اس سروس کو استعمال کرنے والے تقریبا 82 فیصد سواروں نے اس خدمت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کی جانب سے اس سروس پر اطمینان کا اظہار کرنے پر حکام اب اس خدمت کو مستقل طور پر نافذ کرنے اور اس کو فروغ دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔عہدیداروں نے کہا کہ ای اسکوٹروں نے لندن، پیرس، نیویارک، برلن اور سنگاپور جیسے میٹروپولیٹن شہروں میں ٹریفک میں آسانی پیدا کردی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ سروس کرائے پر اسکوٹر دینے کی سروس ہے، جس میں آپ کو جب اسکوٹر چاہیئے ہو تو اس کی ایپ سے قریب ترین اسکوٹر کو تلاش کریں، اور پھر اس تک پہنچ کر اسے اسٹارٹ کریں اور اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد طے شدہ پارکنگ میں پارک کریں اور ایپ کے ذریعے کرایہ ادا کریں تاہم اب شہریوں کو بھی الیکٹرک اسکوٹر خریدنے کی اجازت دینے سے متعلق غور کیا کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.