اٹلی: سسلین مافیا سربراہ کے بیٹے نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کیا، 26 برس بعد کیس حل

0

روم: اٹلی میں غیرت کے نام پر جان لے لی، پولیس نے بھائی کو پکڑ لیا ہے، یہ گرفتاری اس کے ایک ساتھی کے مخبر بن جانے پر عمل میں آئی ہے، یہ واقعہ 1995 میں پیژ آیا تھا، لیکن اس کی گتھی اب آکر سلجھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں غیرت کے نام پر جان لینے کا ایک پرانا کیس کھل گیا ہے، اور اس کیس میں اطالوی شہری نے ہی اپنی بہن کو شوہر کے علاوہ غیر مردوں سے تعلق رکھنے پر مار دیا تھا، یہ واقعہ 1995 میں پیژ آیا تھا، لیکن اس کی گتھی اب آکر سلجھی ہے، سابق کوسا نوسترا مافیا باس Giuseppe کے بیٹے Alessandro Alleruzzo نے اپنی بہن Nunzia (ننزیا) کو اس لئے مار دیا تھا کیوں کہ وہ سمجھتا تھا کہ اس کی بہن کے اپنے شوہر کے علاوہ دیگر مردوں کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔

ننزیا 30 مئی 1995 کو لاپتہ ہوئی تھی، اور اس کے بیٹے جو اس وقت 5 سال کا تھا، بعد میں بتایا تھا کہ اس نے اپنی ماں کو ماموں کے ساتھ گھر سے جاتا دیکھا تھا، لاپتہ ہونے کے تین برس بعد ننزیا کی لاش ایک کنوئیں سے ملی تھی، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اب تفتیش کار 26 برس بعد اس کیس کا معمہ حل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، اور ننزیا کے بھائی کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفیش کاروں کو یہ کیس حل کرنے میں اس وقت کامیابی ملی، جب کوسا نوسترا مافیا کے ایک سابق رکن نے جو اب پولیس کا مخبر بن چکا ہے، انہیں بتایا کہ Alleruzzo نے خود اسے بتایا کہ اس نے اپنی بہن کو مار دیا ہے، کیوں کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بے وفائی کررہی تھی، اور دوسرے مردوں کے ساتھ اس کے تعلقات تھے، جسے وہ خود اپنے خاندان کے لئے بھی بے عزتی سمجھتا تھا، اور اس نے خاندان کی عزت کے لئے بہن کو مارا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.