اٹلی، جرمنی سمیت یورپ میں بچوں کیلئے ویکسین منظور

0

روم: یورپی ملکوں میں کم عمر بچوں کو بھی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے، یورپی کمیشن کی منظوری کے بعد اطالوی ڈرگ ایجنسی AIFA نے بھی 12 سے 15 برس کے بچوں کو بائیو این ٹیک/ فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے بالغ افراد کے بعد اب 12 سے 15 برس کے بچوں کو بھی ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے، یورپی کمیشن نے 12 سال تک کے بچوں کے لئے بائیون ٹیک فائزر ویکسین کی منظوری دی ہے، جس کے بعد یورپی یونین کے رکن ممالک اب بچوں کو ویکسین لگانے کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل مرتب کریں گے، یورپی کمشنر برائے صحت Stella Kiyriakides نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کرونا بحران سے نکلنے کے لئے ویکسین کا ہر قطرہ ہمارے لئے اہم ہے، ہم نے 12 اور 15 برس کے بچوں کے لئے بائیون ٹیک فائزر ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔

اٹلی بچوں کو ویکسین لگانے کیلئے تیار

یورپی کمیشن کی منظوری کے بعد اطالوی ڈرگ ایجنسی AIFA نے بھی 12 سے 15 برس کے بچوں کو بائیون ٹیک فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے، اطالوی ڈرگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ اس عمر کے بچوں کو مذکورہ ویکسین لگانے کے حوالے سے یورپی میڈیسن ایجنسی کی رپورٹ سے پوری طرح متفق ہے، اس سے پہلے جرمنی بھی بچوں کو ویکسین لگانے کا عندیہ دے چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.