اٹلی میں تارکین فرار

0

روم؛ اٹلی میں تارکین وطن کے سینٹر میں لڑائی ہوگئی، جس میں کئی تارکین زخمی بھی ہوئے ہیں، اس لڑائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ تارکین سینٹر سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے، فرار ہونے والے 11 تارکین کو تلاش کرلیا گیا ہے، جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سسلی کے علاقے Agrigento میں قائم تارکین کے سینٹر میں جہاں سمندر کے ذریعہ آنے والے نئے تارکین کو رکھا جاتا ہے، گزشتہ روز شام کے وقت لڑائی ہوگئی، جس کے دوران لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، اس سینٹر میں 170 تارکین کو رکھا گیا تھا، لڑائی کے دوران 8 تارکین وطن زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ باقی کے زخم معمولی بتائے گئے ہیں، شام کے وقت ہوئی اس لڑائی کے بعد سکون ہوگیا۔

لیکن صبح جب حکام نے تارکین کو گنا تو وہاں سے 40 کم عمر تارکین فرار ہوچکے تھے، ان تارکین کی عمریں 18 برس سے کم عمر تھیں، اور یہ تنہا اٹلی میں داخل ہوئے تھے، اس لئے انہیں سینٹر میں رکھا گیا تھا، تارکین کے فرار کی اطلاع پر پولیس متحرک ہوگئی، اور قریبی شاہراہوں اور علاقے میں ان کی تلاش شروع کردی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے 11 تارکین کو تلاش کرلیا گیا ہے، جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.