اٹلی میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کی تلاش میں چھاپے

0

روم: اٹلی میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کی تلاش میں چھاپے مارے گئے ہیں، اطالوی پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ان لوگوں کی تلاش شروع کی ہے، ان میں آفس ورکرز، پروفیشنل شامل ہیں، جن میں سے بیشتر کا تعلق دائیں بازو کے انتہاپسند گروپوں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی صدر سرجیو مترالے پر آن لائن حملے کرنے والے افراد کے خلاف کارابیری پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اس حوالےسے 11 افراد کے گھروں پر چھاپےمارے گئے ہیں، یہ چھاپے روم، بلونیا، تورینو، لاطینہ سمیت دوسرے علاقوں میں مارے گئے ہیں، تفتیش کاروں کا کہنا ہے جن گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں، وہاں کے رہائشی افراد نے اطالوی صدر پر سوشل میڈیا کے ذریعہ حملے کئے تھے، یہ معاملہ گزشتہ برس اپریل سے شروع ہوا تھا، ان میں آفس ورکرز، پروفیشنل شامل ہیں، جن میں سے بیشتر کا تعلق دائیں بازو کے انتہاپسند گروپوں سے ہے۔

اطالوی صدر سرجیو ماترالے
Leave A Reply

Your email address will not be published.