لاک ڈاؤن نرم کرنے پر اٹلی حکومت میں اختلافات، لیکن فیصلہ کیا ہوا؟

0

روم: اٹلی میں حکومت نے 26 اپریل سے لاک ڈاؤن نرم کرنے کے معاملے پر کابینہ میں اختلافات پیدا ہوگئے، سابق وزیرداخلہ ماتیو سالوینی نے پابندیاں کم نرم کرنے پر اختلاف کرتے ہوئے نئی ڈگری کے حق میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ پی ڈی اور فائیو اسٹار موومنٹ کے وزرا نے سالوینی کی مخالفت کی۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی کابینہ نے ایک گھنٹہ تک بحث و مباحثہ کے بعد 26 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی منظوری دے دی ہے، تاہم اجلاس میں   سالوینی کی لیگ پارٹی کے وزرا نے لاک ڈاؤن میں زیادہ نرمی، ریستورانز میں انڈور  سروس اور بالخصوص رات کے کرفیو کا وقت بڑھا کر 11 بجے کرنے پر زور دیا، لیکن پی ڈی اور فائیو اسٹار موومنٹ کے وزرا نے اس کی مخالفت کی اور کرفیو کا وقت 10 بجے ہی رکھنے کیلئے کہا، وزیراعظم نے بھی ان کی تائید کی، دوسری طرف مطالبہ تسلیم نہ ہونے پر سالوینی نے نئی ڈگری کے حق میں ووٹ نہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اسی صورت نئی ڈگری کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں، جب اس سے کارکنوں کو سہولت ملے، لیکن نئی ڈگری میں مجھے ایسا نظر نہیں آتا۔

سالوینی کا کہنا تھا کہ اگر ہم 500 لوگوں کو سینما دیکھنے کی اجازت دے سکتے ہیں، تو 20 افراد کو ریستوران کے اندر کھانا کھانے کی اجازت دینے اور جم کھولنے میں کیا مذائقہ ہے، دوسری طرف کابینہ نے جن اقدامات کی منظوری دی ہے، اس کے تحت 26 اپریل یعنی پیر سے یلو اور اورنج زون میں دوستوں اور رشتہ داروں کے گھروں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.