سپر طاقت کے اہم رہنما نے قران پڑھنے کی خواہش ظاہر کردی، رکاوٹ کون؟

0

ماسکو: ایک بڑی سپر طاقت کے اہم رہنما نے قران پاک کے مطالعہ کی نہ صرف خواہش ظاہر کردی ہے، بلکہ حکومت کی جانب سے قران پاک کا نسخہ فراہم نہ کرنے پر اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کیا ہے، میں قید کے دوران قرآن کا تفصیلی مطالعہ کرنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قران پاک الہامی کتابوں میں سب سے آخری کتاب ہے، جو نبی آخر الزمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ  تعالی نے نازل کی، یہ کتاب انسانوں کی رہنمائی اور ہدایات کے ساتھ ساتھ انہیں دل کا سکون بھی فراہم کرتی ہے، اور اسی وجہ سے غیر مسلموں کی کثیر تعداد قران پاک کے مطالعے کے بعد اسلام قبول کرچکی ہے، اور اب روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی نے بھی قران پاک کے مطالعے کا فیصلہ کیا ہے، ان دنوں جیل میں قید ناوالنی کا کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن جیل حکام کی طرف سے انہیں ان کا قرآن نہیں دیا جا رہا۔ ناوالنی کا کہنا ہے کہ قرآن پاک سے محروم رکھنے پر وہ جیل حکام کے خلاف مقدمہ کرنے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے بیرون ملک قیام کے دوران قران کے تفصیلی مطالعے کا ارادہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ترک ڈرامہ ارطغرل غازی سے متاثر ہوکر امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایک مسیحی کے طور پر قرآن کا مطالعہ ضروری ہے، میں روس کے غیر مسلم سیاستدانوں میں سے سب سے زیادہ قرآن کو جاننے والا سیاستدان بننا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ 44 سالہ ناوالنی روسی صدر پو ٹن کے سخت مخالف ہیں، انہیں جنوری میں جرمنی سے ماسکو واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ جرمنی میں وہ 5 ماہ تک علاج کراتے رہے تھے، کیوں کہ روس میں انہیں کافی میں خطرناک زہر دیا گیا تھا، جس کا الزام انہوں نے صدر پیوٹن پر لگایا تھا۔ امریکی خبر ایجنسی  کے مطابق ناوالنی آج کل بھوک ہڑتال پر ہیں، تاہم انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ وہ جیل حکام کے خلاف جو سب سے پہلا مقدمہ کرنے جا رہے ہیں، اس کا تعلق مسلمانوں کی مقدس کتاب سے ہے۔ جیل حکام مجھے میرا قرآن نہیں دے رہے، میں قید کے دوران قرآن کا تفصیلی مطالعہ کرنا چاہتا ہوں۔ دوسری طرف روسی حکام کے مطابق قیدی کو کتاب فراہم کرنے سے پہلے جائزہ لینا ضروری ہوتا ہے، اور اس عمل کے لیے تین ماہ درکار ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.