پاکستان کرونا ویکسین خود بنائے گا، تیاریاں مکمل

0

اسلام آباد: پاکستان نے کرونا کی ویکسین ملک میں بنانے کی تیاری مکمل کرلی ہے، مشینری اور مرکبات کا انتظام کرلیا گیا، دوست ملک کی مدد سے ویکسین تیار کی جائے گی، جس کے بعد ملک میں تیزی سے لوگوں کو ویکسین لگانے کی راہ ہموار ہوجائے گی.

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کرونا کی ویکسین ملک میں تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں یہ ویکسین تیار کی جائے گی، این آئی ایچ کے سربراہ میجر جنرل عامر اکرام نے قومی اسمبلی کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ چین کی CanSinoBio ویکسین ملک میں تیار کی جائے گی ، اس ویکسین کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی صرف ایک خوراک لگانی ہوتی ہے، جبکہ دوسری ویکسینز کی دو خوراکیں لگتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہم نے چینی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کامیابی سے مکمل کئے تھے، جس کے بعد اب اس کا بڑے پیمانے پر ٹرائل شروع کیا گیا ہے، میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا تھا کہ ہم نےچین سے ویکسین کی ٹیکنالوجی منتقل کرنے کی درخواست کی تھی،

جس پر انہوں نے تعاون کا یقین دلایا ، آئندہ چند روز میں ویکسین کے لئے درکار خام مال پاکستان پہنچ جائے گا، ہم ویکسین کے لئے درکار کیمیکل اور آلات پہلے ہی منگوا چکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم ویکسین بنانے کیلئے مکمل تیار ہے، چینی ٹیم بھی مدد کیلئے پہنچ چکی ہے، جو اس عمل کی نگرانی کرے گی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.