سب سے بڑی یورپی مارکیٹ کے تاجر فاقوں پر آگئے

0

روم: یورپ کی سب سے بڑی اوپن ائر مارکیٹ کے تاجروں کو روٹی کے لالے پڑگئے ،پیسوں میں کھیلنے والے فاقوں پر آگئے، پریشان تاجروں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پر مظاہرہ، حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دئیے،

تفصیلات کے مطابق کرونا بحران کے باعث لگی پابندیوں نے خوشحال ممالک اور کھاتے پیتے گھرانوں کو بھی معاشی بحران میں مبتلا کردیا ہے، کچھ ایسا ہی حال یورپ کی سب سے بڑی اوپن ائر مارکیٹ کے تاجروں کا بھی ہوا ہے، اٹلی میں تورینو کے علاقے پورٹا پلازو میں یورپ کی سب سے بڑی اوپن ائر مارکیٹ یعنی کھلے آسمان تلے لگنے والی مارکیٹ، جو کرونا پابندیوں کی وجہ سے بند ہے، لیکن اس بندش نے مارکیٹ کے تاجروں کو بے حال کردیا ہے، ایسے میں تاجروں نے تورینو میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر  مظاہر ہ کیا ہے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنما Giancarlo Nardozzi نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھوک سے مررہے ہیں، ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، ہمیں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا کاروبار کھولناچاہتے ہیں، اس طرح مزید نہیں چل سکتا، حکومت ہمیں فوری اس کی اجازت دے، واضح رہے کہ تورینو میں کرونا کی زیادہ شرح کی وجہ سے اسے ریڈ زون میں رکھا گیا ہے، اور وہاں خوراک کی دکانوں کے علاوہ باقی کاروبار بند ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.