اٹلی: ڈاکٹرز کا کمال، تارک وطن بچے کا مشینی دل کے ساتھ جینے کا ریکارڈ

0

روم: اطالوی ڈاکٹروں نے کمال کردیا، اٹلی میں ایک تارک وطن جوڑے کے 7 سالہ بچے کا اصلی دل بند ہوگیا تھا، جبکہ نئے دل کے انتظام اور ٹرانسپلانٹ میں بھی ڈیڑھ برس کا عرصہ لگ گیا، لیکن اس کے باوجود بچہ اتنا عرصہ مشینی دل پر نکال گیا۔

تفصیلات کے مطابق مراکش میں پیدا ہونے والے 7 سالہ بچے کا والد اٹلی میں مقیم تھا، بچے کو 2019 کے موسم گرما میں دل کا مسئلہ   سامنے آیا، جس کے بعد اس کی والدہ اسے لگوریا اٹلی میں والد کے پاس لے آئی، تاکہ اس کا علاج کرایا جاسکے، اٹلی میں اسے Turin کے Regina Margherita اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں بچے کے دل نے بالکل ہی کام چھوڑ دیا، اس موقع اسپتال کے ڈاکٹر Michele Grassitelli نے بچے کی جان بچانے کے لئے اسے مصنوعی دل لگادیا، اور اس مصنوعی دل کی مدد سے بچہ 525 دن تک چلتا رہا۔

اس دوران اس نے اطالوی زبان بھی کافی حد تک سیکھ لی، اب ڈیڑھ برس بعد ڈاکٹر کارلو پیس کی سربراہی میں ٹیم نے اس بچے کے دل کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا ہے، اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے۔ اطالوی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مصنوعی مشینی دل کے اس 525 دن گزارنا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.