اٹلی جانے والے تارکین نے دم گھٹنے سے قبل مدد کیلئے پکار لیا، پھر کیا ہوا؟

0

روم: جانیں خطرے میں ڈال کر اٹلی آنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کو بالاخر اپنی جانیں بچانے کا خیال آ ہی  گیا، اور انہوں نے مدد کے لئے پکار لیا، جس پر ان کی جانیں بچ گئیں، ورنہ خدشہ تھا کہ اٹلی پہنچنے کے سفر میں ان کی زندگی کا سفر ہی کہیں تمام  ہوجاتا۔

تفصیلات کے مطابق یورپ آنے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے مرکز کا درجہ رکھنے والے ملک ترکی میں ازمیر کی بندرگاہ سے 55 تارکین وطن ملے ہیں،جن میں 33 خواتین بھی شامل ہیں، ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق  مذکورہ تارکین کو 1250 کلومیٹر دور شام کی سرحد کے قریب واقع ترک شہر Sanliurfa سے کنٹینر میں بند کرکے روانہ کیا گیا تھا، اور ازمیر کی بندرگاہ سے اس کنٹینر کو اٹلی روانہ کیا جانا تھا، جو ان تارکین کی بھی منزل تھا، کنٹیبر کو ازمیر پہنچنے میں 5 دن لگے تھے، اور یہ تارکین بشمول خواتین اس دوران اس میں ہی بند رہے، تاہم ازمیر کی بندرگاہ پہنچنے پر ان کی ہمت جوا ب دے گئی، کیوں کہ انہیں جہاں چھپایا گیا تھا، وہاں آکسیجن بھی صحیح نہیں مل رہی تھی۔

ایسے میں کنٹینر کے اندر بند تارکین وطن نے مدد کے لئے آوازیں لگانا شروع کیں، جنہیں سن کر بندرگاہ پر موجود شپنگ عملہ متحرک ہوا، اور انہیں باہر نکالا گیا، ترک حکام کے مطابق تارکین وطن عراقی ہیں، اور ان کی صحت اچھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.