پاکستانی تارکین وطن کو ڈیپورٹ کردیا گیا

0

برلن: جرمنی نے پاکستانی تارکین وطن کو بھی بے دخل کرنے کا عمل شروع کردیا ہے، کرونا بحران کے بعد پاکستانی تارکین کو لے کر پہلا طیارہ جرمنی سے اسلام آباد روانہ ہوگیا، اس سے قبل افغان تارکین کو بھی ڈیپورٹ کیا گیا تھا، لیکن افغانوں کے برعکس ڈیپورٹ کئے گئے پاکستانی کوئی عام تارکین وطن نہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی نے کرونا بحران کے دوران تارکین وطن کی بے دخلی کا عمل معطل کئے رکھا، لیکن اب اسے بحال کردیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں افغان تارکین وطن کو دو خصوصی پروازوں کے ذریعہ کابل ڈیپورٹ کیا گیا تھا، جن میں اکثریت ان کی تھی، جن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی تھیں، تاہم اب پاکستانیوں کو بھی ڈیپورٹ کرنے کا عمل بحال کرتے ہوئے پہلا طیارہ میونخ سے اسلام آباد روانہ کردیا گیا ہے، البتہ ڈیپورٹ کئے گئے افغانوں کے برعکس واپس بھیجے گئے پاکستانی عام تارکین وطن نہیں تھے، بلکہ وہ مختلف جرائم میں ملوث اور سزا یافتہ تھے۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 16 پاکستانی تارکین کو جمعرات کے روز ڈیپورٹ کیا گیا ہے، خصوصی پرواز جن پاکستانیوں کو لے کر روانہ ہوئی، ان میں 11 پاکستانی تارکین جرمنی میں عدالتوں سے سزا یافتہ اور سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر قید کاٹ چکے تھے، جرمن حکام کے مطابق پاکستان ڈیپورٹ کئے گئے 11 افراد میں سے کچھ کئی برس سے مختلف جرائم پر جیلوں میں قید تھے، واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس جولائی میں 19 پاکستانیوں کو جرمنی سے ڈیپورٹ کیا گیا تھا، جن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.