منگولوں کو پریشان کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کو پاکستانی کمپنی نے پریشان کردیا

0

استنبول: منگولوں اور بازنطینی سلطنت کو پریشان کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ بھی پاکستانی کمپنی سے معاہدہ کرکے پریشان ہوگئے، ترک اداکار انگین التان دورزیاتان نے لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اس کمپنی کے ساتھ  آئندہ بھی کوئی تعلق نہیں رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تاریخی ترک سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے اداکار انگین التان نے دورہ پاکستان میں چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے ساتھ برانڈ ایمبسڈر کا معاہدہ کیا تھا، تاہم اب انہوں نے کمپنی کے مالک کاشف ضمیر کے ساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے، انگین کا کہنا ہے کہ وہ اس کمپنی کے ساتھ  آئندہ بھی کوئی تعلق نہیں رکھیں گے۔

ترک خبررساں ادارے  کے مطابق ’’ارطغرل‘‘ کا کہنا تھا کہ انہوں نے معاہدے پر مکمل عمل کیا، لیکن دوسرے فریق کے بے بنیاد بیانات پر افسوس ہوا، کاشف ضمیر نے معاہدے میں مقرر کردہ رقم کا نصف حصہ پریس کانفرنس سے پہلے ادا کرنا تھا، لیکن ایک ماہ گزر جانے کے باوجود رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی، لہذا ہم اس معاہدہ کو منسوخ کرتے ہیں، تاہم دورہ پاکستان کے دوران مجھے پاکستانیوں کی ترکی کے لیے محبت کا اندازہ ہوا اور پاکستان جیسا خوبصورت ملک دیکھنے کا موقع ملا، اداکار نے جلد ہی پاکستان دوبارہ آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.