مسلح افواج خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، عسکری قیادت

0

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی سربراہی میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مسلح افواج کے سربراہان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطرات سے نمٹنے اور دشمن کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی بھی قسم کے خطرے کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل قمر جاوید، نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی، ایئر چیف ایئر مارشل مجاہد انور نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزارت دفاع، وزارت دفاعی پیداوار اور تینوں مسلح افواج کے دیگر سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں علاقائی جیو اسٹرٹیجک صورت حال، پیشہ وارانہ امور اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،جبکہ کووڈ 19 سے بچاؤ میں این سی او سی کے کردار کو سراہا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلہ کے سیاسی و سفارتی حل کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک کو لاحق تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج تیار ہیں۔ انسداد دہشت گردی میں سیکیورٹی ایجنسیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.