اوورسیز پاکستانی مستقبل داؤ پر لگانے لگے

0

پشاور: پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کو سفر کے لئے جعلی کرونا  سرٹیفکیٹ کم پیسوں پر فراہم کرنے والے گروہ سرگرم ہوگئے ہیں، ٹیسٹ سے بچنے کی کوشش میں ان گروہوں کے ہاتھ چڑھنے والے اوورسیز پاکستانی ائرپورٹس پر  پھنسنے لگ گئے، کیوں کہ تسلیم شدہ لیبارٹریز کا کرونا ٹیسٹ کا ریکارڈ آن لائن دستیاب ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے بیرون ملک سفر کے لئے کرونا کا سرٹیفکیٹ لازمی ہے، اور یہ 6 سے 7 ہزار میں ٹیسٹ کے بعد تسلیم شدہ لیبارٹریز سے حاصل کیا جاسکتا ہے، تاہم کچھ جعلساز گروہ  کرونا کے معمولی ٹیسٹ سے لوگوں کو ڈرا کر انہیں جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر دینے میں سرگرم ہوگئے ہیں، ان جعلسازوں کے ہتھے چڑھنے والے اوورسیز پاکستانی ائرپورٹس پر پھنسنے لگ گئے ہیں، کیوں کہ تسلیم شدہ لیبارٹریز کا کرونا ٹیسٹ کا ریکارڈ آن لائن دستیاب ہوتا ہے، اور ائرپورٹس پر حکام انہیں چیک کرلیتے ہیں۔

ایسے واقعات خیبرپختون خواہ میں زیادہ سامنے آئے ہیں، جہاں تین روز کے دوران 9 سے زائد مسافروں کو جعلی کرونا سر ٹیفکیٹ پر حکام نے پکڑ لیا اور انہیں محکمہ صحت کے حوالے کردیا، ان مسافروں سے اس بارے میں تفتیش کی جارہی ہے، اتوار کو نجی ائرلائن سے پشاور سے جدہ جانے والے 2 مسافوں ارسلان خان اور فضل ملک کے کرونا سرٹیفکیٹ جعلی نکلے، جس کے بعد انہیں سیکیورٹی حکام نے حراست میں لے لیا۔ اب ان سے جعلسازہ گروہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے، دوسری طرف اس گروہ کی باتوں میں آنے کی وجہ سے ان اوورسیز پاکستانیوں کا مستقبل بھی خطرے میں پڑگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.