ترکش ائیرلائن نے ٹکٹوں میں حیرت انگیز کمی کردی

0

استنبول: ترکش ائیرلائنز نے چین و ترکش سائپرس کے علاوہ تمام انٹرنیشنل فلائٹس پر ٹکٹوں میں 40 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا ہے، سستے ٹکٹ خریدنے والے رواں سال کے آخر تک سفر کرسکیں گے، ان سستے ٹکٹوں پر ری بکنگ یعنی سفر کی تاریخ تبدیل کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترکش ائیرلائن نے بڑی ڈسکاوئنٹ آفر کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت تمام ممالک کیلئے ٹکٹ خریدنے والوں کو 40 فیصد رعائت دی جائے گی، یہ ٹکٹ رواں سال 1 اپریل سے 31 دسمبر تک استعمال کئے جاسکیں گے، ٹکٹ آن لائن بھی ترکش ائیرلائن کی ویب سائٹ پر جاکر بک کرائے جاسکتے ہیں تاہم یہ آفر صرف تین روز 13، 14 اور 15 جنوری کیلئے ہے، اس آفر سے فائدہ اٹھانے کیلئے آپ 13 جنوری سے 15 جنوری کے درمیان ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

ائیرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافر اپنی مہم کے ٹکٹوں کی تاریخوں کو بلا معاوضہ تبدیل کرسکیں گے، جبکہ رقم کی واپسی اور منسوخی کرایہ کلاسوں کے قواعد کے تحت ہوگی۔

ائیرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافر اپنی مہم کے ٹکٹوں کی تاریخوں کو بلا معاوضہ تبدیل کرسکیں گے، جبکہ رقم کی واپسی اور منسوخی کرایہ کلاسوں کے قواعد کے تحت ہوگی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.