ریکارڈ ترسیلات بھجنے پر وزیراعظم اوورسیز پاکستانیوں کے مشکور

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان  بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ دسمبر بھی ترسیلاتِ زر کے حوالے سے ایک اور ریکارڈ شکن مہینہ ہے، پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالرسے زیادہ رہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دسمبر ترسیلاتِ زر کے حوالے سے ایک اور ریکارڈ شکن مہینہ ہے، انہوں نے کہا کہ 2.44 ارب ڈالر پاکستان بھجنے پر سمندر پار پاکستانیوں کا مشکور ہوں، ماشااللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالرسے زیادہ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے ان 6 ماہ کی ترسیلات کا مجموعی حجم 14.2 ارب ڈالر رہا ہے جو گزشتہ برس سے 24.9% زیادہ ہے، یہ مالی سال 07ء سے اب تک کسی ششماہی کی بلند ترین نمو ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 62 کروڑ ڈالر سے بھیجے، یو اے ای سے 51 کروڑ اور دیگر خلیجی ممالک سے 28 کروڑ ڈالر آئے جب کہ برطانیہ سے 32 اور امریکا سے 20 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

یورپی ممالک میں سب سے زیادہ زرمبادلہ اٹلی سے موصول ہوا، جہاں مقیم پاکستانیوں نے 5 کروڑ 60 سے زائد کی رقم پاکستان بھیجی، جوکہ پاکستانی روپے میں 10 ارب سے زائد بنتی ہے۔ یہ رقم گزشتہ سال دسمبر میں اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقم 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے تقریبا دگنی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.