لندن میں پاکستانی ڈاکٹر کرونا سے انتقال کرگئے

0

لندن: کرونا کی نئی قسم نے انگلینڈ کو بے حال کرکے رکھ  دیا ہے، اس دوران ایک اور پاکستانی ڈاکٹر بھی جان کی بازی ہار گیا ہے، ڈاکٹر فواد چوہدری کو ایک ماہر ڈاکٹر کے طور پر جانا جاتا تھا، اور وہ اسپتال کے نفسیاتی وارڈ کے انچارج تھے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر64 سالہ ڈاکٹر فواد چوہدری مشرقی لندن کے نیہام  یونیورسٹی اسپتال سے وابستہ تھے، اور انہیں کچھ روز قبل  کرونا ہوگیا تھا، بظاہر وہ صحت مند تھے، لیکن پھر اچانک ان کی موت واقع ہوگئی، ڈاکٹر فواد چوہدری نے پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں، ڈاکٹر فواد چوہدری حیدرآباد کے لیاقت میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل تھے، اور وہ 1987 میں شادی کے بعد برطانیہ منتقل ہوگئے تھے، انہیں ایک ماہر ڈاکٹر کے طور پر جانا جاتا تھا، اور وہ اسپتال کے نفسیاتی وارڈ کے انچارج تھے، ڈاکٹر فواد نماز کے بڑے پابند تھے، ان کے بیٹے حسن کا کہنا ہے کہ میرے والد بہت اچھے مزاج کے تھے، وہ لوگوں کے ساتھ مذاق کرتے، انہیں لطیفے بہت پسند تھے، اسی طرح وہ  نیشنل جیوگرافک  چینل بہت شوق سے دیکھتے تھے۔

ڈاکٹر فواد چوہدری سمیت برطانیہ میں 210 طبی کارکن کرونا کے ہاتھوں جان گنوا چکے ہیں، ان میں پاکستانی ڈاکٹر پلاسٹک سرجن ڈاکٹر فرقان علی صدیقی، کنسلٹنٹ  ڈاکٹر ناصر خان، میمونہ رانا، خالد جمیل، ذیشان حیدر اور ڈاکٹر حبیب زیدی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.