حکومت نے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست جاری کردی

0

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست جاری کردی ہے، سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ ائیرکموڈور عرفان صابر نے کیٹیگری اے، بی اور سی میں شامل ملکوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، کرونا ٹیسٹ سے مستثنی ممالک کی فہرست میں 23 ممالک شامل ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹیگری اے میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں، جبکہ کیٹیگری بی اور سی میں شامل تمام ملکوں سے پاکستان آنے والوں کیلئے 96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق سی کیٹیگری میں شامل ممالک سے پاکستان آنے والوں کو کورونا ٹیسٹ کے ساتھ ہوم آئیسولیشن اور قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔

سی اے اے کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، سنگاپور، عراق، قطر، سعودی عرب، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، ویتنام، آئس لینڈ، فن لینڈ، چین، زمبابوے، گانا، مالدیپ، میانمار اور کیوبا سمیت 23 ملک شامل ہیں، ان ممالک سے آنیوالے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کیٹیگری بی میں ان 23 ممالک کے علاوہ دیگر تمام ملک شامل ہیں جبکہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ کیٹگری سی میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی اقسام کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، دنیا بھر میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 8 کروڑ 32 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہے جبکہ اب تک 18 لاکھ 15 ہزار 300 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.