اٹلی نے برطانوی بینکوں، منی چینجرز کو شرائط کے ساتھ کام کی اجازت دیدی

0

روم: اطالوی حکومت نے بریگزٹ کے باوجود برطانیہ کے بینکوں، منی چینجرز سمیت معاشی اداروں کو مشروط طور پر جون کے اختتام تک ملک میں کام کی اجازت دے دی ہے، جس سے تارکین وطن کو بھی فائدہ ہوگا، حکومت نے اس حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 31 دسمبر کو بریگزٹ مکمل ہونے کے بعد یورپی یونین کے رکن ممالک بشمول اٹلی میں برطانیہ کے قائم   معاشی اداروں کے آپریشن بھی رک گئے تھے، تاہم اب اٹلی نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے ان اداروں کو مشروط طور پر جون تک ملک میں کام کی اجازت دے دی ہے، جس سے تارکین وطن بالخصوص پاکستانیوں کو بھی فائدہ ہوگا، کیوں کہ بریگزٹ کے نتیجے میں کئی بڑے منی چینجر ادارے بھی بند ہوگئے تھے، جن کی رجسٹریشن اور ہیڈ کوارٹر برطانیہ میں تھے، اور ان منی چینجرز کے ذریعہ پاکستانیوں سمیت کئی ملکوں کے تارکین اپنی رقوم اہلخانہ کو بھیجتے تھے۔

تاہم اب اطالوی حکومت نے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت ایسے برطانوی معاشی ادارے ملک میں جون تک کام جاری رکھ سکیں گے، جنہوں نے اطالوی مارکیٹ میں لائسنس کے لئے درخواستیں دے رکھی ہیں، اور فیصلہ کے انتظار میں ہیں، ان 6 ماہ کے دوران برطانوی کمپنیاں اپنی وہ سروس جاری رکھ سکیں گی، جن کی انہوں نے نئے لائسنس میں اطالوی حکومت سے اجازت مانگی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.