اٹلی میں ہائی اسکول کھولنے کے حوالے سے حکومت کا فیصلہ

0

روم: اٹلی میں ہائی اسکول بھی کرسمس اور نیو ائر کے بعد کھولنے پر اتفاق کرلیا گیا، جونئیر اسکول پہلے ہی کھلے ہوئے ہیں، تاہم ہائی اسکول کے طلبا بھی اپنے اسکول کھولنے کا مطالبہ کررہے تھے، اور ایک طالبہ کی اسکول کے باہر تعلیم حاصل  کرنے کیلئے کرسی میز لگا کر بیٹھنے کی تصویر بھی بہت وائرل ہوئی تھی۔

جس پر اطالوی وزیر نے بھی طالبہ کو فون کرکے جلد اسکول کھولنے کا یقین دلایا تھا۔ اب مرکزی حکومت، ریجنل حکام سمیت تمام متعلقہ ذمہ داران کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہائی اسکول 7 جنوری سے کھول دئیے جائیں، اور بچوں کو وبا سے بچانے کے لئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ اطالوی وزیر تعلیم لوسیا ایزلینا نے اجلاس کے بعد بتایا کہ متفقہ طورپر 7 جنوری سے ہائی اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسکول بند کرنے پر اطالوی طالبہ کا انوکھا احتجاج

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھولے جائیں گے، اور بتدریج حاضری کو بڑھاتے ہوئے معمول پر لایا جائے گا۔ اٹلی کے ریجنل امور کے وزیر فرانسسکو بوسیا جنہوں نے اجلاس کی صدارت کی تھی، انہوں نے اسے ایک  اہم پیشرفت قرار دیا، انہوں نے کہا کہ آج ہم نے طلبا کے مفاد میں بہترین فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.