یورپ آنے والی کشتی ڈوب گئی

0

طرابلس: بحیرہ روم میں سخت سردی اور موسم خراب ہونے کے باوجود یورپ آنے کے خواہشمند تارکین وطن کشتیوں میں سفر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اور اس کے  نتیجے میں حادثات بڑھ گئے ہیں، لیبیا کے قریب ایک اور بڑا حادثہ پیش آیا ہے، اور تارکین کو یورپ  لے جانے والی کشتی ڈوب گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 تارکین وطن کو یورپ لے جانے والی کشتی ڈوب گئی ہے، جس میں سے 26 لاپتہ ہیں، جبکہ  امداد ی کارکنوں نے طرابلس کے قریب ساحل سے 4 بچوں کی لاشیں برامد کی ہیں، جو کشتی ڈوبنے سے سمندر میں بہہ گئے تھے، ان بچوں کی عمریں 5 سے 10 برس کے درمیان ہیں، لیبیا کی ہلال احمر کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ سمندرمیں ایک کشتی ڈوب گئی ہے، جس میں 30 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کی لاشیں  طرابلس سے 45 کلومیٹر دور زاویہ کے علاقے سے ملی ہیں، جبکہ باقی مسافروں کے بارے میں کچھ علم نہیں کہ ان کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا ہے، اور ان میں کوئی زندہ بچ سکا ہے یا نہیں۔

ساحل پر بچوں سمیت بڑوں کے استعمال والے کمبل اور کچھ دیگر سامان بھی ملا ہے، جو بدقسمت کشتی کے سواروں کا ہے،  گزشتہ دو ماہ کے دوران  لیبیا سے یورپ آنے والوں کو حادثات میں اضافہ ہوا ہے، اور صرف 29 اکتوبر کو ایک واقعہ میں 140 تارکین وطن ڈوب کر جانیں گنوا بیٹھے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.