پاکستان بحریہ میں جدید بحری جہاز پی این ایس تبوک کی شمولیت کی تقریب

0

کراچی: پاکستان بحریہ کے لئے تعمیر کردہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کارویٹ پی این ایس تبوک کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت اہم سنگ میل ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت کو پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحری بیڑے میں جدید کارویٹ کی شمولیت سے خطے میں محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی۔مہمان خصوصی نے خطے کی تیزی سے بدلتی جیو اسٹریٹجک صورتحال اور بڑھتے ہوئے میری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں ایک مضبوط بحری فوج کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کیا۔بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و بربریت پر بات کرتے ہوئے نیول چیف نے اپنے حق خود ارادیت کے لئے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی مثالی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاک بحریہ نے دو یرموک کلاس کارویٹس کے حصول کے لئے معاہدہ 2017 میں طے کیا تھا۔اس سلسلے کا پہلا جہاز پی این ایس یرموک رواں برس جولائی میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا جبکہ دوسرا جہاز پی این ایس تبوک آج پاک بحریہ میں باقاعدہ شامل کیا گیا۔

بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف نے پی این ایس تبوک کے عملے اور افسران کو تاکید کی کہ وہ ملکی بحری مفادات کے تحفظ کے لئے اس جدید جنگی جہاز کی حربی صلاحیتوں سے مکمل استفادہ کریں۔انہوں نے ڈامین شپ یارڈ رومانیہ کے تعاون اور پاک بحریہ کو اعلیٰ معیار کے پلیٹ فارمز کی فراہمی کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔پی این ایس تبوک کی شمولیت کی تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.