خرم دستگیر سے چھڑائی گئی اراضی پرخوبصورت پارک بنادیا گیا

0

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ شہر کی انتظامیہ نے ن لیگ کے ایم این اے خرم دستگیر کے قبضے سے چھرائی گئی قیمتی سرکاری اراضی کا زبردست استعمال کرلیا، خرم دستگیر نے گوجرانوالہ شہر کے مرکز میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے وہاں پیٹرول پمپ بنایا ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ایم این اے خرم دستگیر نے گوجرانوالہ شہر کے مرکز میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے وہاں پیٹرول پمپ بنایا ہوا تھا، تاہم اینٹی کرپشن پنجاب نے قبضہ گروپوں کے خلاف جاری مہم کے دوران یہ قیمتی اراضی بھی واگزار کرائی، یہ اراضی خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر کی ایم این اے شپ کے دور سے ان کے قبضے میں تھی ، اب واگزار کرائی گئی اراضی پر  پنجاب حکومت نے ایک خوبصورت پارک بنادیا ہے۔

جس سے شہریوں کو بھی خوشگوار حیرت کا احساس ہورہا ہے، پنجاب حکومت کے سوشل میڈیا کے انچارج اظہر مشوانی نے  اس خوبصورت پارک کی تصویر گزشتہ روز ٹوئٹر پر شئیر کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.