عمران خان وزیراعظم رہیں گے، مریم ناکام ہوگی، پی پی رہنما کی پیشگوئی

0

لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں اور ریلیوں سے حکومت نہیں جائے گی، ساری اپوزیشن اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائے تب بھی وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی محاذ آرائی کی سیاست پی ڈی ایم کے مفاد میں نہیں ہے۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتیں جلسے جلوسوں سے نہیں جاتیں، یہ تب جاتی ہیں جب تیسری قوت ایسا چاہتی ہے، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم نواز تیسری قوت سے محاذآرائی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، وہ استعفے دینا چاہتی ہیں، تو پہلے ن لیگ کے ارکان کو مستعفی کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پیپلزپارٹی استعفوں کی طرف جائے گی، مریم کی سیاست ناکامی سے دوچار ہوگی، نوازشریف کی محاذ آرائی کی سیاست پی ڈی ایم کے مفاد میں نہیں ہے۔ باقی جماعتوں کو ان سے محتاط رہنا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.