کرونا کیخلاف قدرت سے ’’ویکسین‘‘ لے کر آنے والے بچے کی پیدائش

0

سنگاپور: انسان تو اب تک کرونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کے لئے ویکسین کے تجربات میں ہی مصروف ہیں، لیکن دنیا میں پہلے ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جو قدرت سے کرونا کے خلاف مدافعتی نظام لے کر پیدا ہوا ہے، جی ہاں یہ بچہ پیدا بھی ایسی ماں کی کوکھ سے ہوا ہے

جو خود دوران حمل کرونا جیسے وائرس کا شکار ہوئی تھی، ڈاکٹروں نے اس کی ماں کا طبی پس منظر دیکھتے ہوئے بچے کا کرونا ٹیسٹ کیا، تو یہ انکشاف ہوا کہ بچے کے جسم  میں قدرتی طور پر کرونا کے خلاف اینٹی باڈیز موجود ہیں، اور بچے کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے اس کا مدافعتی نظام پوری طرح کام کررہا ہے، مدافعتی نظام والے بچے کو جنم دینے والی خاتون سیلان نونگ کا کہنا ہے کہ وہ دوران حمل مارچ میں کرونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں۔ ان پر وائرس کا حملہ زیادہ شدید نہیں تھا، اور چند روز اسپتال میں رہنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ تاہم وہ اپنے ہونے والے بچے پر اس کے اثرات کے حوالے سے کسی حد تک فکرمند تھیں، تاہم جب ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ بچے میں قدرتی طور پر مدافعتی نظام موجود ہے، تو  انہیں بہت خوشی ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.