تحریک کشمیر اٹلی کا کشمیریوں کے حق میں یوم حق خودارادیت منانے کا اعلان

0

بریشیا:(رپورٹ: تنویر ارشاد) تحریک کشمیر اٹلی نے 5 جنوری کو یوم حق خودارادیت کشمیر منانے کا اعلان کردیا، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بریشیا میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، اجلاس میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد تحریک کشمیر کو تیز کرنے اور یورپی ایوانوں تک بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک کشمیر اٹلی کے ذمہ داران کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر تحریک کشمیر اٹلی و یورپ محمود شریف نے کی۔ اجلاس میں تحریک کشمیر اٹلی کے جنرل سیکریٹری چوہدری جمشید چیمہ، نائب صدر چوہدری بابر وڑائچ،نائب صدر  احتشام صدیقی، نائب صدر چوہدری آصف کامران گوندل، نائب صدر محمد افضل چوہدری، ڈپٹی سیکریٹری جنرل حسیب انصاری، دیگر ذمہ داران میں صدر تحریک کشمیر بسانو دل گراپا خالد کھیپڑ،  صدر تحریک کشمیر ویچینزہ شفقت شاہ، چوہدری منیر، صدر تحریک کشمیر پیولتیلو خالد بھٹی، ممبران تحریک کشمیر چوہدری اختر محمود گواردو  چوہدری تنویر چیمہ ،طاہر محمود ، عامر گجر ، خافظ غلام مصطفی, موجود تھے۔

صدر تحریک کشمیر اٹلی و یورپ محمود شریف نے دیگر ذمہ داران کی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ تحریک کشمیر اٹلی کی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے گا، 5 جنوری کو بریشیا میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے اور یورپی ایوانوں تک بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیمینار میں اٹلی بھر کی سیاسی و سماجی تنظیموں، مذہبی اداروں کے عہدیداروں سمیت کمیونٹی کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جائے گی، کشمیر کاز پر میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارم پر بھرپور آواز اٹھانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے اور کوشش کی جائے گی کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ اس تحریک کشمیر اٹلی کی اس تحریک میں شامل ہوجائیں۔

اجلاس میں کشمیریوں پر ہونے والی بربریت کی بھی بھرپور مذمت کی گئی اور عالمی طاقتوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے مظالم کی فوری روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.