پی این ایس ذوالفقار کا اردن کی بندرگاہ کا دورہ

0

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے مطابق پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر بردار جہاز پی این ایس ذوالفقار نے بحری تعیناتی کے دوران بحیرہ احمر میں اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ کیا، بندرگاہ آمد پر پاکستان کے ڈیفنس اتاشی اور اردن کی بحری فوج کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔

بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ آفیسر نے اردن بحریہ کے کمانڈر کرنل ہشام ال جراح اور حکومتی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

علاوہ ازیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے اور مظالم پر بھی روشنی ڈالی گئی،کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ذوالفقار نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے اردن کی عوام کے لیے بالعموم اور اردن کی بحری فورس کے لیے بالخصوص نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انھوں نے جہاز کے بندرگاہ پر قیام کے دوران تعاون پر اردن بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔ عقبہ کی بندرگاہ پر قیام کے دوران کمانڈر رائل جورڈینین نیول فورس نے پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.