پنجاب میں بزرگوں کیلئے ماہانہ وظیفے کا اعلان

0

لاہور: پنجاب میں بزرگوں کیلئے ماہانہ وظیفے کا اعلان کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے’’ باہمت بزرگ پروگرام‘‘ کا افتتاح کیا، اور بزرگ خواتین میں باہمت بزرگ کارڈ تقسیم کئے،65 بر س سے زائد عمر کے  بزرگوں کے لئے   وظیفہ کا پروگرام شروع کردیا ہے، اس پروگرام کے لئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے 65 بر س سے زائد عمر کے  بزرگوں کے لئے   وظیفہ کا پروگرام شروع کردیا ہے، اس پروگرام کے لئے 2 ارب روپے  مختص کئے گئے ہیں، اور پنجاب سوشل سیکورٹی کے تحت اسے چلایا جائے گا، بزرگوں کو ماہانہ 2 ہزار وظیفہ دیا جائے گا، جسے بتدریج بڑھا کر 5 ہزار کیا جائے گا، اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعلی  عثمان بزدار نے کہا کہ باہمت بزرگ پروگرام کے آغاز پر میں اطمینان محسوس کررہا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کا جو تصور دیا، ہم اس کے آغاز کی طرف بڑھ چکے ہیں، ریاست مدینہ کا قیام طویل اورصبر آزما ہے-یقین ہے کہ ہم اس سنگ میل کو عبور کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست مدینہ ایسی مثالی ریاست ہوگی جہاں ہر شہری کیلئے ریاست اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر معذور افراد کیلئے بھی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت انہیں  بھی وظیفہ  دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.