شام کی ویڈیو کنٹرول لائن کی ظاہر کرنے پر بھارتی میڈیا مذاق بن گیا

0

مظفر آباد: کنٹرول لائن پر جھڑپوں میں بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بھارتی فوج نے میڈیا پر پاکستانی چوکیوں پر حملوں کی جعلی ویڈیوز چلوادیں، سابق بھارتی فوجی افسران ویڈیو شئیر کرتے رہے، جو دراصل شام کی جنگ کی تھیں۔ ڈرامہ عہد وفا میں پاکستانی فوجی افسر کا کردار ادا کرنے والے اداکار احد رضا میر کو مارنے کا دعویٰ۔

تفصیلات کے مطابق بالا کوٹ حملے میں کوا مارنے کے بعد بلند و بانگ دعوے کرنے والی بھارتی فوج اور اس کا حامی میڈیا ایک بار پھر مذاق بن گیا، بھارتی فوج نے میڈیا پر ایک ویڈیو چلوائی ، جسے بتایا گیا کہ بھارتی حملے میں پاکستانی چوکی تباہ ہورہی ہے، تاہم ترک ٹوئٹر ایکٹوسٹ ہنزن نے اس ویڈیو کو پہچان لیا، اور بھارتی جعلسازی ٹوئٹ کرکے بے نقاب کردی ، انہوں نے ویڈیو کی حقیقت شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پاکستانی چوکی نہیں ، بلکہ گزشتہ برس 9 جون2019 کی شام کی جنگ کی ویڈیو ہے، جس میں ادلب کے علاقے القصابیہ میں شامی فوجی چوکی پر ان کا مخالف مسلح گروپ حملہ کررہا ہے، اور چوکی کو تباہ کررہا ہے، بھارتی میڈیا کے ساتھ میجر جنرل ہرشا کاکار بھی اس سے پہلے شام کی اس ویڈیو کو پاکستانی چوکی ظاہر کرکے جشن منا رہے تھے،
اسی طرح سوشل میڈیا پر بھارتی شہری پاکستانی ڈرامے میں فوجی افسر کا کردار ادا کرنےوالے اداکار کی تصویر شئیر کرکے یہ دعویٰ کرتے رہے کہ بھارتی حملے میں پاکستانی کیپٹن بھی نشانہ بن گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.