یواے ای نے مغربی طرز کی آزادیاں دے دیں

0

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک میں مغربی طرز کے معاشرے کی راہ میں حائل آخری رکاوٹیں بھی دور کردی ہیں، ملک میں تمام اسلامی پابندیاں ختم کرتے ہوئے مسلمانوں کو بھی شراب نوشی کی کھلی اجازت دے دی ہے، جبکہ بغیر نکاح کے جوڑے بھی ساتھ رہ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ملک میں مغربی طرز کے قوانین متعارف کرادئیے ہیں، جس کے بعد شراب نوشی پر پابندیاں ختم کردی گئی ہیں، نئے قوانين کے مطابق 21 سال يا اس سے زائد عمر کے تمام افراد بشمول مسلمانوں کو شراب پينے، فروخت کرنے یا ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے، اس سے قبل یو اے ای میں مقیم مسلمانوں کو شراب خریدنے اور پينے کے ليے حکومتی پرمٹ لینا ہوتا تھا، اماراتی حکام اپنے ملک کو مغربی ممالک سے زيادہ ہم آہنگ بنانے کے ليے تیزی سے اقدامات اٹھارہے ہیں، اور تازہ اقدام اس سلسلے کی بڑی کڑی قرار دیا جارہا ہے، جس کے بعد عملی طور پر یواے ای اور مغربی معاشروں میں کوئی فرق نہیں رہ جائے گا۔

مسلمانوں کو بھی  شراب نوشی کی اجازت دینے کے علاوہ متحدہ عرب امارات ميں غير شادی شدہ جوڑوں کو بھی ايک ساتھ ر ہنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جو پہلے جرم  تھا، تاہم اب بغیر نکاح کے کوئی بھی جوڑا یو اے ای میں اکٹھا رہ سکے گا، اور اس کے خلاف پولیس کوئی کارروائی نہیں کرے گی، اس سے پہلے صرف غیرملکی جوڑوں کے حوالے سے حکام رعائت  کرتے تھے، لیکن اب مقامی اور مملکت میں مقیم دیگر مسلمان بھی اگر بغیر نکاح کے کسی خاتون کے ساتھ رہیں گے، تو اس کی اجازت ہوگی، اور پولیس ان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.