شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کے مبارکبادیں وصول کرنے پر پابندی عائد

0

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہونے کے بعد شادی کی تقاریب کے انعقاد کے حوالے سے ضابطہ کار جاری کردیا ہے، شادی کی تقریب میں دلہا دلہن اور ان کے گھر والوں پر روایتی طریقے سے مبارکبادیں وصول کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری ظابطہ کار کے مطابق شادی کی تقریب بند کمرے یا ہال کے بجائے کھلی فضا میں ہوگی، اور جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہوگا، تقریب میں قالین وغیرہ کا استعمال نہیں ہوگا، اور تقریب میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار مہمان شرکت کر سکیں گے،  تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کے مابین 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، شادی کی تقریب میں شریک ہر مہمان کے لئے ماسک پہننا لازم ہوگا، جبکہ ہر فرد کا بخار چیک کرنا بھی لازم ہوگا، تقریب کا میزبان کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہوگا، تقریب میں ہاتھ دھونے کے لیے صابن اور سینیٹائزر کا انتظام لازمی ہوگا۔

تقریب میں کاغذ والا تولیہ اور جراثیم کش ادویات کا استعمال ہوگا، تقریب سے قبل کیمرہ، موبائل فون، گاڑیاں اور دیگر استعمال کی تمام چیزیں ڈس انفیکٹ کرانا ہوں۔ شادی کی تقریب میں کھانے کے حوالے سے جاری ضابطہ کار میں کہا گیا ہے کہ تقریب میں بوفے کی اجازت نہیں ہوگی، البتہ لنچ باکس یا ٹیبل سروس فراہم کی جاسکتی ہے۔ میزبان ولیمے کی تقریب میں مہمانوں کے لئے فوڈ باکس کا استعمال کریں۔ تقریب کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا اور رات 10 بجے تک تقریب ختم کرنا ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.