کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر سندھ حکومت کا دوہرا معیار

0

کراچی:کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر سندھ حکومت کا دوہرا معیار سامنے آگیا ، مزار قائد کے تقدس پامالی کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے کیپٹن (ر) صفدر کے کیس میں سندھ حکومت عدالت سے باہر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی مذمت کی جاتی رہی جبکہ عدالت میں ان کی مخالفت کرتی دکھائی دی۔

تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کو بکتر بند گاڑی میں سٹی کورٹ میں  لے کر آئے، کیپٹن (ر) صفدر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو پیش کیا گیا، پولیس نے ان کے ریمانڈ کی استدعا کی، حکومت سندھ کے پراسیکیوٹر نے کیپٹن (ر) صفدر کو مزار قائد بے حرمتی کیس میں ضمانت دینے کی مخالفت کی۔

وفاقی حکومت کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جانب سے بھی ضمانت کی مخالفت کی گئی، وفاقی وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف سنگین الزامات ہیں ضمانت نہیں دی جائے، تاہم عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

خیال رہے کہ قائداعظم کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے مقدمے میں پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا تھا۔

مریم نواز نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ پولیس رات گئے آئی اور ہوٹل کے کمرے لا دروازہ توڑ کر اندر آئی اور کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے لے گئی۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے اس واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.