برطانوی شہزادہ چارلس پاکستانی سوغات کے عاشق ہوگئے

0

لندن: پاکستان کے آم لذت اور ذائقہ کے لحاظ سے دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، یہی وجہ ہے پوری دنیا میں پاکستانی آموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے،اس بارصدر عارف علوی نے برطانوی شہزاہ چارلس کو بھی پاکستانی آموں کا تحفہ بھیجا،جس پر شہزادہ چارلس بھی پاکستانی آموں کے عاشق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ چارلس پاکستان کی مشہور سوغات کے عاشق نکلے،تحفہ بھیجنے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو شکریہ کا خط تحریر کردیا،انہوں نے صدر مملکت کو لکھے گئے شکریہ کے خط  میں کہا ہے کہ  پاکستانی آم بہت لذید ہیں،  میں نے اور میری بیوی نے آپ کا تحفہ بہت پسند کیا ہے، ہمیں یہ آم کھا کر بہت خوشی ہوئی ۔

صدر عارف علوی نے  پاکستانی آموں کو متعارف کرانے اور مینگو ڈپلومیسی کے تحت اس سال مختلف سربراہان مملکت کو  آموں کا تحفہ بھیجا تھا، پاکستان آموں کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں چھٹا بڑا ملک ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.