فن لینڈ میں ایک دن کی وزیراعظم

0

ہیلسنکی: ایک دن کی حکمرانی ملنےکے قصے کہانیاں تو آپ نے  بہت سن رکھے ہوں گے، جن میں پرانے بادشاہوں کے حوالے دے کر بتایا جاتاہےکہ کسی  چرواہے،یا کسی حکیم یا کسی سیانے نے بادشاہ کو کسی معاملے پر خوش کردیا،تو بادشاہ نے اسے ایک دن کی حکمرانی دے دی،لیکن  موجودہ جدید دور میں تواس کا تصورنہیں کیا جاسکتا تھا۔

لیکن اس ناممکن کو فن لینڈ  کی وزیراعظم نے ممکن  بنادیا،اور اپنی جگہ  ایک 16 سالہ لڑکی کو  ایک دن کی حکومت دے دی،تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے لڑکیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ’’گرلز ٹیک اوور‘‘ مہم کے تحت فن لینڈ کی وزیر اعظم سین مرےین نے ایک دن کے لیے اپنا عہدہ نوجوان لڑکی ایوا مورتو کے حوالے کردیا،ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد ایوا مورتو نے قوم سے خطاب بھی کیا جسے فن لینڈ کے سرکاری ٹوئٹر ہنڈلر سے نشر کیا گیا،تاہم انہوں نے کوئی حکم جاری  نہیں کیا۔

ایک دن کی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ صنفی امتیازات کی وجہ سے ہم لڑکیوں کو ہر شعبے میں مشکلات کا سامنا  کرنا پڑتا ہے، ایوا مورتو نے لڑکیوں کے ساتھ آن لائن فورمز پر ہراسانی کے مسئلے کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ صنفی امتیاز کے خاتمے  کے لیے لڑکیوں کو ٹیکنالوجی تک رسائی اور یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے،ایک دن کی وزیر اعظم ایوا مورتو نے ٹیکنالوجی کے میدان میں لڑکیوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے لیے ملاقاتیں بھی  کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.