اٹلی کی پیمنٹ کمپنیوں نے انضمام کا اعلان کردیا

0

میلان: اٹلی کی دو پیمنٹ پروائیڈرکمپنیوں نے ہاتھ ملالئے، دونوں کمپنیوں کے مل جانے سے وہ یورپ میں ادائیگیوں کا نظام دیکھنے والی بڑی کمپنیاں بن جائیں گی، دونوں کمپنیوں کے انضمام کے فیصلے سے ان کا مجموعی بزنس 20 لاکھ مرچنٹس اور 12 کروڑ پیمنٹ کارڈز تک پہنچ جائے گا، اور ان کی مارکیٹ ویلیو 15 ارب یورو تک ہوجائے گی۔

تفصیلات کےمطابق میلان میں قائم کمپنی Nexi اور SIA نے ہاتھ ملالئے ہیں، انضمام کےبعد نئی کمپنی میں نیکسی کا حصہ 70 فیصد جبکہ ایس آئی اے کے سرمایہ کاروں کو 30 فیصد شئیرز ملیں گے، دونوں کمپنیوں کے درمیان اس حوالے سے ایک برس سے بات چیت جاری تھی، ان کا سالانہ ریونیو کا اندازہ ایک ارب 80 کروڑ یور ولگایا گیا ہے۔ ایس آئی اے بینکنگ شعبے میں ادائیگیوں کی خدمات فراہم کرتی ہے، اور یہ یونی کریڈٹ کی بڑی صارف ہے۔

دوسری طرف ’’نیکسی ‘‘ کے سی ای او پاولو برٹولزو کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے انضمام کے ذریعہ ہم یورپ میں اٹلی کی بڑی پے ٹیک کمپنی قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے، جو نہ صرف اٹلی بلکہ یورپ اور عالمی سطح پر بھی خدمات فراہم کرے  گی، اسی طرح ’’ایس آئی اے‘‘ کے سی ای او نکولا کورڈن نے بھی کہا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے ضم ہونے سے ای پیمنٹ کے شعبے میں یورپ میں ہمارا قائدانہ کردار بڑھے گا، اور ہمیں اپنی خدمات کو مزید جدت دینے میں مدد ملے گی۔

معاہدے کے تحت انضمام کے بعد گروپ کو نیکسی کے سربراہ چلائیں گے اور نئے گروپ کے سی ای او وہ ہوں گے، جبکہ معاہدہ کے مکمل ہونے تک  ایس آئی اے کے سربراہ نکولا کورڈن بھی اپنے عہدہ پر رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.