ایمریٹس ائرلائن کے مسافروں کیلئے خوشخبری

0

بلونیا: یورپ سے پاکستان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری، ایمریٹس ائرلائن نے مزید کئی یورپی شہروں کیلئے اپنی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اس فیصلے سے وہ پاکستانی بھی فائدہ اٹھاسکیں گے، جو کرونا کی وبا شروع ہونے سے پہلےایمریٹس میں ٹکٹ بک کراچکےتھے ،لیکن پھر پروازیں بند ہونے کی وجہ سے سفر نہ کرسکے۔

تفصیلات کےمطابق ایمریٹس ائر لائن نے یورپ کے کئی شہروں کے لئے پروازیں بحال کرنے  کا فیصلہ کرلیا ہے، ایمریٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اٹلی میں بلونیا  کے لئے   پروازیں  یکم نومبر سے بحال کرنے جارہی ہے، فرانس میں لیون Lyon  کیلئے4 نومبر سے، جرمنی میں ہیمبرگ  کیلئے یکم نومبر جبکہ  ڈسل ڈورٖ کے لئے بھی یکم نومبر سے پروازیں بحال کی جارہی ہیں،اس کے علاوہ  ہنگر ی میں بڈاپسٹ کیلئے 21 اکتوبر سے ایمریٹس اپنی سروس بحال کردے گی،ان 5 اسٹیشنوں  کے اضافے کے بعد مجموعی طور پر 31 یورپی شہروں کے لئے پروازیں  چلنا شروع ہوجائیں گی۔

بلونیا، ہیمبرگ اور ڈسل ڈورف کے لئے جمعہ اور اتوار کو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جبکہ  لیون اور بڈاپسٹ کیلئے بدھ اور ہفتہ کے دن  پروازیں چلیں گی ۔ ان پروازوں کے لئے بوئنگ  ٹرپل سیون طیارے استعمال کئے جائیں گے ، ائرلائن کا کہنا ہے کہ   ٹریول ایجنٹوں اور ایمریٹس کے  سیلز دفاتر کے علاوہ   آن لائن بھی ٹکٹ بک کرائے جاسکتے ہیں، جس کے لئے مسافر  emirates.comپر جاکر   بکنگ  کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں، مسافر دبئی میں  قیام کی  سہولت سے بھی فائد ہ اٹھاسکیں  گے ۔

ایسے مسافر جو کروناسے پہلے  ائرلائن  سے ٹکٹ بک کراچکے تھے ،اور بعد میں پروازیں بند ہونے پر  سفر نہیں کرسکے، وہ بھی اپنے ٹکٹ  ان  پروازوں کے لئے  تبدیل کراسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.