مولانا فضل الرحمن، کیپٹن صفدر کیخلاف کرپشن تحقیقات پر جائزہ اجلاس

0

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور کیپٹن صفدر سمیت تمام انکوائریاں شفافیت اور میرٹ پرمکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ تمام افراد سے ان کا موقف لیا جائے، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں ۔

نیب  کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں انجینئر امیر مقام،مولانا فضل الرحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور شیراعظم وزیر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائریوں اور بلین ٹری سونامی کیس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان کے لئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں، میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں، پراسیکوٹرز پوری تیاری کے ساتھ عدالتوں میں نیب کے مقدمات کی پیروی کریں، تاکہ بدعنوان عناصر کو سزا دلوائی جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.