مریم نواز کے فالوورز جعلی نکلے

0

لاہور: ن لیگ کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ  کے حوالے سے بڑا معاملہ سامنے آگیا ہے، ان کے فالوورز میں سے تقریباً 80 فیصد اکاؤنٹ روبوٹ یا جعلی  نکلے ہیں، ٹوئٹر اکاؤنٹس پر نظر رکھنے والے اکاؤنٹ نے بڑی رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق  ٹوئٹر اکاؤنٹس پر نظر رکھنے اور جائزے کا کام کرنے والے @meddytweets نے اپنی  رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز کے فالورز میں سے 80 فیصد روبوٹ یا جعلی ہیں، ان میں سے زیادہ تر bot accounts ہیں، یعنی انہیں کوئی انسان نہیں چلارہا، بلکہ یہ کمپویٹرسافٹ وئیر کی مدد سے چلائے جاتے ہیں، کراچی میں کمپیوٹر کے شعبے پر نظر رکھنے والے ماہر سائبر سیکورٹی حمزہ قریشی نے ان اکاؤنٹس کے حوالے سے بتایا کہ bot accounts پاکستان میں مارکینٹنگ کمپنیوں کو پیسے دے کر بنوائے جاتے ہیں اور عام طور پر یہ لائکس وغیرہ بڑھانے یا ٹرینڈ چلوانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔

یہ اکاؤنٹس کوئی انسان نہیں بلکہ کمپیوٹر سافٹ وئیر کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں، اسی لئے انہیں bot accounts کا نام دیا جاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ جعلی اور bot accounts میں فرق ہے ، جعلی اکاؤنٹ کے پیچھے تو انسان ہی ہوتا ہے، جیسے کوئی اپنے ایک سے زائد فیس بک یا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالے، تو اضافی اکاؤنٹ جعلی سمجھے جاسکتے ہیں، لیکن bot accounts کا معاملہ بالکل مختلف ہے، ان کے پیچھے تو کوئی انسان ہوتا ہی نہیں، یہ کمپیوٹر کا کمال قرار دئیے جاسکتے ہیں۔

معاملہ کیسے سامنے آیا؟

@meddytweets جو مختلف ٹوئٹر اکاؤنٹس کے جائزہ کا کام کرتی ہے، اس نے مریم نواز کے فالورز کا جائزہ لیا، تو پتہ چلا کہ لیگی رہنما کے 55 لاکھ 92 ہزار493 فالورز ہیں، تاہم ان میں سے 10 لاکھ  فالورز کا کوئی ایک بھی فالور نہیں ہے، جبکہ 7 لاکھ 43 ہزار 906 فالورز کا صرف ایک فالور ہے، اسی طرح مریم نواز کے 14 لاکھ 39 ہزار946 فالورز کے صرف 2 سے 5 فالورز ہیں، رپورٹ کے مطابق انہیں مائنس کردیا جائے تو باقی 24 لاکھ 8ہزار فالورز ہی بچتے ہیں، جنہیں  ممکنہ طور پر انسانی قرار دیا جاسکتا ہے۔

جائزے میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کے فالورز میں شامل 20 لاکھ 31 ہزار 918 اکاؤنٹس سے اب تک ایک بھی ٹوئٹ نہیں کیا گیا، 6لاکھ 85 ہزار416 فالورز اکاؤنٹس سے صرف ایک ٹوئٹ جبکہ 10 لاکھ 6 ہزار 24 اکاؤنٹس سے صرف 2 سے 5 ٹوئٹ کئے گئے ہیں، جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ان اکاؤنٹس کا بڑا حصہ bot accounts پر مشتمل ہے، جنہیں صرف مریم نواز کے ٹوئٹس کا لائک اور ری ٹوئٹ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، اور ان کی مدد سے ان کے فالورزکو مصنوعی طو ر پر بڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کے 76 فیصد ٹوئٹر فالورزجعلی اور bot accounts ہیں، موقر انگریزی اخبار ’’بزنس ریکارڈر‘‘ نے اس رپورٹ کے حوالے  سے کراچی کے ایک ڈیٹا سائنٹسٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس طرح کی bot accounts کی فوج صرف اپنی انا کی تسکین کیلئے کھڑی کی جاتی ہے، جن کا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.