جرمنی میں ورکرز کی ہڑتال

0

برلن: جرمنی میں تنخواہیں بڑھوانے کے لئے جن ورکرز نے منگل کو ہڑتال کی ہے، ان میں ڈرائیوروں سمیت ٹرانسپورٹ ورکرز شامل ہیں، جس سے ملک میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، ہڑتال کرنے والوں میں بسوں، ٹرامز اور میٹرو ٹرینوں کا عملہ شامل ہے، ہڑتال کی کال  ٹریڈ یونین Verdi نے دی ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق ٹریڈ یونینVerdi جوجرمنی میں 130 پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوںمیں نمائندگی رکھتی ہے، نے منگل کو ہڑتال کی کال دی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یونین کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ آنے والے  دنوں میں مزید ہڑتالیں کرسکتی ہے، ہڑتال کی کال بسوں، ٹرامز اور شہروں کے اندر چلنے والی میٹرو ٹرینوں کے لئے ہے، جو شہر زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں، ان میں برلن، میونخ، ہنوور، اور کولون شامل ہیں، جبکہ سیکسونی اور برینڈی برگ میں بھی 24 گھنٹے ہڑتال کی کال دی گئی ہے، البتہ برلن میں ہڑتال کا دورانیہ کم رکھا گیا ہے، ہڑتال سے برلن اور میونخ میں S-Bahn services اور مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرینیں متاثر نہیں ہوں گی۔

ٹرانسپورٹ یونین کا مطالبہ ہے کہ جرمنی کی مختلف ریاستوں میں تنخواہوں میں فرق ختم کرکے پورے ملک میں یکساں تنخواہ مقرر کی جائے، اس کے علاوہ کرونا کی وجہ سے عملے پر اضافی دباؤ کم کرنے کیلئے نئی بھرتیوں، اور بونسز کا مطالبہ بھی پیش کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.