گاڑیوں میں چھپ کر یورپ جانے والے تارکین پکڑے گئے

0

 بلغراد: یونان سے گاڑیوں کے ذریعہ مغربی یورپ کے زیادہ خوشحال ممالک جرمنی،فرانس، اٹلی سمیت دیگر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن راستے میں پکڑے گئے، مقدونیہ میں حکام نےانہیں حراست میں لے لیا، جبکہ 5 انسانی اسمگلر بھی پکڑے گئے ہیں، پکڑے گئے پانچوں انسانی اسمگلر کا تعلق مقدونیہ سے ہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونان سے یورپ کے زیادہ خوشحال ممالک جرمنی، فرانس اور دیگر ملکوں میں جانے کے خواہشمند تارکین وطن گاڑیوں میں چھپ کر آرہے تھے کہ شمالی مقدونیہ میں پکڑے گئے، مقدونیہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نےایک دن میں 61 سے زائد غیرقانونی تارکین کو حراست میں لیا ہے، جبکہ 5 انسانی اسمگلر بھی گرفتار کئے گئے ہیں، وہ ان تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

پولیس کی کارروائی

پہلی کارروائی میں پولیس نے ایک ٹرک کو روک کرتلاشی لی، تو اس کے اندر 30 تارکین وطن موجود تھے، جن میں افغانی، شامی اور صومالیہ کے شہری شامل تھے، دوسری کارروائی سربیا کی سرحد کے قریب کی گئی، جہاں پاکستانیوں سمیت 28 تارکین وطن ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے اور سرحد پار کرنے کے لئے موقع کی تلاش میں تھے، اسی طرح سربیا کی سرحد پر ایک مشکوک  کار کی تلاش کے دوران اس میں موجود 3 غیرقانونی تارکین وطن کو پولیس نے تحویل لے لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.