75 لاکھ کی گھڑی اور 2 لاکھ کے جوتے، مریم نواز کا سوشل میڈیا پر چرچا

0

لاہور: ن لیگ کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز  مہنگے لباس پہننے کےحوالے سے شہرت رکھتی ہیں،لیکن انہوں نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس  میں  لباس کے ساتھ جو گھڑی اور جوتے پہنے ہوئے تھے ، ان کی اب  ہر جگہ دھوم ہے۔

مریم کے  جوتے اور گھڑی  عالمی برانڈ کے تھے،اورلوگوں نےان کی قیمت نکال کر سوشل میڈیا پر شئیر کرنی شروع کررکھی ہے،مریم نے  جو گھڑی پہن  رکھی تھی،وہ  ہیرے سے مزین رولیکس کی جدید ماڈل کی گھڑی تھی،اور اس کی  جو قیمت رولیکس  کمپنی  کی پرائس لسٹ کے حوالےسے شئیر کی جارہی ہے،وہ 36ہزار450 یورو بنتی ہے، جو پاکستانی روپے میں 73 لاکھ روپے کے قریب بن جاتے ہیں ، اسی طرح ان کے جوتے Manolo Blahnik برانڈ  کے  تھے ، جن کی قیمت 1315 ڈالر یعنی 2 لاکھ  18 ہزار روپے  بنتی ہے،

مریم نواز کے مخالفین سوشل میڈیا پر اس  حوالے سے ان پر تنقید کررہے ہیں کہ ایک طرف وہ کہتی ہیں کہ میرے لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی اثاثے نہیں ہیں،اور دوسری طرف وہ پونے کروڑ کی گھڑی اور دو لاکھ سے  زائد کے مہنگے جوتے پہنتی ہیں،اور پھر بات وہ غریب عوام کی  کرتی ہیں، تاہم ن لیگ کے اسپورٹر ان کے دفاع میں پوسٹیں کررہے ہیں، اور ان کا موقف ہےکہ مریم  ایک کاروباری خاندان کی بیٹی ہیں،اوروہ یہ مہنگی  اشیا خرید سکتی ہیں تو کسی کو اس پر اعتراض  نہیں کرنا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.