متحدہ عرب امارات نے شادی اور تدفین کیلئے سخت ایس او پیز جاری کردیئے

0

ابوظہبی: دنیا میں کرونا کی دوسری لہر نے مختلف ممالک کی حکومتوں کو  نئے اقدامات پر مجبور کردیا ہے، ایسے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے بھی شادی اور تدفین سمیت ہر طرح کی تقریبات  کے لئے سخت ایس اوپیز جاری کردئیے ہیں، 10 سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی دوسری لہر سے ملک کو محفوظ رکھنے کے لئے یواے ای نے نئے ایس او پیز جاری کردئیے ہیں، جن کے تحت شادی سمیت تمام تقریبات میں 10 سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی لگادی گئی ہے، شادی کی تقریب میں دولہا اور دولہن کے قریبی عزیز پانچ پانچ افراد شرکت کرسکیں گے، اس بات کو ترجیح دی جائے گی کہ تقاریب میں شرکت کرنے والے 24 گھنٹے پہلے کرونا کا ٹیسٹ کرائیں۔ شریک افراد دو میٹر فاصلے کو یقینی بنائیں گے، اس کے علاوہ ہاتھ دھونے اور سینیٹائز کرنے ہوں گے، ان ہدایات پر عمل یقینی بنانے کے لئے حکام تقاریب کا جائزہ لیں گے، مہمانوں کو کھلے کھانے پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، تقاریب میں ڈسپوزایبل برتن استعمال کئے جائیں گے۔

 تدفین کیلئے ایس اوپیز

تدفین کے لئے بھی نئی ایس اوپیز جاری کی گئی ہیں، جن کے تحت جنازے اور تدفین میں بھی صرف 10 افراد شرکت کرسکیں گے، ان میں سے 2 قبر تیار کریں گے، جبکہ باقی 8 افراد میت لے کر قبرستان جاسکیں گے، میت کو تدفین کے لئے لے جانے سے قبل اور بعد میں  ہاتھ اچھی طرح دھونے ہوں گے،  ماسک اور گلوز کا استعمال کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.