اے پی سی میں مولانا فصل الرحمن کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہوگیا

0

اسلام آباد:اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی)میں پیپلز پارٹی نے سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف)مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہاتھ کردیا اور ان کی تقریر براہ راست نہ دکھانے دی، جس پر مولانا فضل الرحمن نے بلاول بھٹو سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میری تقریر براہ راست لائیو کیوں نہ دکھائی گئی۔

تفصیلات کےمطابق  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے بلاول سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی نے میری تقریرلائیو جانے سے روک دی، میری تقریر میڈیا تو نہیں دکھا رہا تھا اب اے پی سی نے بھی روک دیاہے،یہ نامناسب بات ہے، اس پر ہم پیپلز پارٹی اور منتظمین سے احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔ اس پربلاول بھٹو نے وضاحت کیلئے مریم اورنگزیب اور شیری رحمان کو بلالیا، شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا آپ لوگوں نے درخواست کی ہے کہ لائیو نہ دکھایا جائے،

اس پر سربراہ جے یو آئی  نے کہا کہ ہم نے کوئی درخواست نہیں کی۔ پی پی چیئرمین نے کہاکہ آپ کی جماعت کی درخواست پر یہ ان کیمرا ہے،اس کے بعد پریس کانفرنس ہوگی،بلاول کے مؤقف پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ یہ ان کیمرا تو نہیں تھا۔بلاول بھٹو کی وضاحت پر مولانا فضل الرحمان مطمئن نہ ہوپائے، فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے تقریر براہ راست نہ دکھانے کی درخواست نہیں کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.