ارطغرل کا سپاہی اسلام آباد پہنچ گیا

0

اسلام آباد: تاریخی ترک سیریل “ارطغرل” میں خلافت عثمانیہ کے جدامجد ارطغرل غازی کےسپاہی کا کردار ادا کرنے والے دوان الپ نے اچانک اسلام آباد پہنچ کر پاکستانیوں کو سر پرائز دے دیا، استنبول ائیر پورٹ پر بورڈنگ کارڈ کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کی اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ وہ پاکستان آرہے ہیں۔

اسلام آباد پہنچنے کے بعد انہوں نے پاکستانی فوک میوزک کی مختصر ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ “ہیلو اسلام آباد گڈ مارننگ پاکستان “، دوان کا رول کرنے والے (جاوید چیتن) ایسے موقع پر پاکستان آئے ہیں جب ڈرامہ سیریل ارطغرل اردو ڈبنگ کے ساتھ پاکستان میں سرکاری ٹی وی پر نشر کی جارہی ہے اور یہ سیریل مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

دوان کون تھے

دوان ایک بہادر جنگجو اور خلافت عثمانیہ کے بانی ارطغرل کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ انہوں نے بمسی اور ترگت کے ساتھ مل کر ارطغرل کا ہر جنگ میں ساتھ دیا،ارطغرل،بمس اور ترگت کے مقابلے میں دوان نے کم زندگی پائی اور ارطغرل کے چھوٹے بھائی کی غلطی کی وجہ سے وہ قونیہ جاتے ہوئے دشمن کے گھات میں پھنس کر شہید ہوگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.