حمزہ شہباز کی اتفاق اسپتال منتقلی کی لیگی درخواست، حکومت نے دعا دے کر نمٹادی

0

لاہور: ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو جیل میں کرونا ہوگیا ہے، جس پر ن لیگ نے حمزہ کو اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دے دی، جو شریف فیملی کا اپنا اسپتال ہے، تاہم حکومت نے ان کی یہ درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو جیل میں کرونا ہوگیا ہے، اس سے پہلے شہبازشریف بھی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں، ن لیگ نے حمزہ شہباز کو علاج کیلئے اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست حکومت کو دی ہے، تاہم حکومت نے ان کی یہ درخواست مسترد کردی ہے، جیل حکام کا بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو تمام طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور اگر ضرورت محسوس ہوئی اور ڈاکٹروں نے تجویز کیا تو ملزم حمزہ شہباز کو جیل سے اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

سیاسی بیان بازی

شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد حمزہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کررہا ہے، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں۔

شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ آپ کے صاحبزادے نے کوئی سیاسی جرم میں نہیں کیا بلکہ اربوں کی منی لانڈرنگ کی ہے اور سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے جرم میں بند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد ہو چکی ہے، کیا آپ چاہتے ہیں آپ کے بھائی کی طرح اسے بھی لندن بھیج دیں، باقی اللہ شفا دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.