یواے ای میں تنخواہ نہیں مل رہی یا کوئی اور مسئلہ ہے، تو آپ کو کیا کرنا چاہئے، جاننے

0

دبئی: اگر آپ یواے ای میں ملازمت کرتے ہیں، آپ کو تنخواہ نہیں دی جارہی، یا اس میں ناجائز کٹوتی کی جارہی ہے، یا کوئی اور حق مارا جارہا ہے، تو آپ کیلئے وہاں حکومتی’’توافق‘‘ سینٹرز موجود ہیں، جہاں آپ اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں، اور یہ ادارہ آپ کی شکایت حل  کرنے  کیلئے بھرپور تعاون کرتا ہے۔

خلیجی اخبار کے مطابق ’’توافق ‘‘ سینٹرز مفت قانونی امداد فراہم کرتے ہیں، اور اس کیلئے شکایت کنندہ کو صرف اس کی مفت ہیلپ لائن (80060) پر رابطہ کرنا ہوتا ہے، اس نمبر پر آپ کو عربی اور انگریزی کے ساتھ اردو بولنے والا عملہ بھی دستیاب ہے، اور آپ اپنی شکایت  فون پر اردو میں بھی درج کراسکتے ہیں، عمومی طور پر یہ عمل 3 سے 10 منٹ میں مکمل ہوجاتا ہے، تاہم کسی پچیدگی کی صورت میں شکایت درج کرانے کا عمل طویل بھی ہوسکتا ہے، فون کےعلاوہ متاثرہ  ملازم ویب سائٹ mohre.gov.ae. پر جا کر بھی اپنی شکایت درج کراسکتا ہے۔

 سینٹرز کا طریقہ کار

ملازمین  کی شکایات درج کرنے والے یہ ’’توافق ‘‘سینٹرز شکایت وصول ہونے کے بعد اس پر تحقیقات کرتے ہیں، اور پھر اپنی سفارش منظوری کیلئے وزارت کو بھیج دیتے ہیں، منظوری ملنے کے بعد ملازم اور اس کے کفیل کے درمیان بات چیت کے ذریعہ تصفیہ کی کوشش کی جاتی ہے، اور اگر یہ کوشش ناکام ہوجائے تو پھر  یواے ای کے قوانین کے مطابق کیس بنا کر اسے متعلقہ عدالت میں بھیج دیا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.