لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی

0

لاہور: موٹروے پر گجرپورہ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ، دو افراد نے خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون نے موٹر وے ہیلپ لائن پر کال کی تو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اورموٹر وے پولیس نہیں آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے واپس  گھر جارہی تھی کہ موٹروے پرکار کا پیٹرول ختم ہونے پر رک گئی، اور شوہر کا انتظار کرنے لگی، خاتون نے اپنے رشتہ دار کو فون کیا تو اس نے موٹروے پولیس سے رابطہ کرنے کو کہا ۔

اسی اثناء میں دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑکرخاتون اوراس کے بچوں کو باہر نکالا،اورموٹر وے کےگرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد،سونے کے زیورات اوراے ٹی ایم کارڈز بھی لےگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.