پاکستان میں بجلی سے بسیں چلیں گی، معاہدہ ہوگیا

0

اسلام آباد: پاکستان میں بجلی سے چلنے والی بسیں چلیں گی ہی نہیں بلکہ تیار بھی یہاں کی جائیں گی، اس حوالے سے اہم معاہدہ ہوگیا ہے، الیکٹرک بسوں کی تیاری اور سڑکوں پر آنے سے سفر سستا اور ماحوال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائیوو پاکستان نے چینی کمپنی اسکائی ویل آٹو موبائل کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت آئندہ 3 ماہ میں پاکستان میں بجلی سے چلنے والی بسیں متعارف کرادی جائیں گی۔

معاہدہ کا اہم حصہ وہ ہے جس کے مطابق چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک بسوں کے لئے پوری چین تشکیل دے گی اور اگلے تین برسوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل طور پر تیاری بھی شروع ہوجائے گی۔

اس معاہدہ کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہوگا جہاں الیکٹرک بسیں چلنے جارہی ہیں ۔یہ وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے، تین سالوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینوفیکچرنگ شروع ہو جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.