پاکستان میں گردے صاف کرنے والی مشین کی تیاری بھی شروع ہوگئی

0

لاہور: وینٹی لیٹر ز اور این 95 ماسک کی تیاری کے بعد طبی میدان میں پاکستان میں ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے، اور گردوں کے مریضوں کے لئے استعمال ہونے والی جدید مشین کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔

لاہور میں لگائے گئے پلانٹ میں امریکی کمپنی بیانکس نے پاکستان میں پہلی بار ڈائیلاسز مشینوں کی تیاری شروع کردی ہے ، ان مشینوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے ذریعہ مریض گھر میں بیٹھ کر خود بھی ڈائیلاسز کا عمل مکمل کرسکے گا، مشینوں کی قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے۔

پاکستان کی ضروریات مکمل کرنے کے ساتھ یہ جدید ڈائیلاسز مشینیں برامد بھی کی جائیں گی ، جس سے پاکستان کو زرمبادلہ حاصل ہوگا،

مشین کو ’’روبو کڈنی ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ، کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گردوں کے 72 فیصد مریض ہیپاٹائٹس سے بھی متاثر ہوتے ہیں، اور روایتی ڈائیلاسز مشینوں کے استعمال سے یہ بیماری دوسروں میں پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے، لیکن ’’روبو کڈنی ‘‘ کے ذریعہ اس خطرہ کا سدباب کردیا گیا ہے۔

اس مشین میں ڈائیلاسز کے مریض کے لئے خون کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ پاکستان کی صورتحال کو دیکھ کر تیار کی گئی ہے۔ یہ مشین آئندہ چند ماہ میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.